میٹھی عید کی میٹھی خوشیاں ننھے بچوں کے سنگ!
بیگم عنایت کئیر ہوم کی باسی ننھی بچیاں بنی پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی مہمان۔ عید کی خوشیاں تحائف کے بغیرادھوری ہوتی ہیں۔ ان ننھی پریوں کے لیے خوشی کا سامان کرے کے لیے پرتکلف عشائے اور بار بار کیو پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ بچیوں کی خوشی کو مزید دوبالا کرنے اور مسکراہٹیں بکھیرنے کے لیے پاکستان کی نامور اور معروف شخصیت رابعہ پیر زادہ نے خصوصی طور پر شرکت کی اور بچیوں کو پیار کیا۔ ان مستقبل کے معماروں اور روشن ستاروں میں عید کے تحائف بھی تقسیم کیے گئے اور کیک بھی کاٹا گیا جس سے سب خوب لطف اندوز ہوئے!
اللہ ان بچیوں کے راستے آسان اور نصیب نیک فرمائے!